پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سری لنکا میں معاشی بحران سنگین غذائی اجناس کی قلت کے شکار شہری بلبلا اٹھے

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو (این این آئی)سری لنکا کے وزیر اعظم نے غذائی اجناس کی قلت سے خبردار کیا ہے جبکہ جزیرہ نما ملک کی قوم تباہ کن معاشی بحران سے نبرد آزما ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت فصلوں کو بڑھانے کے لیے آئندہ سیزن میں ضرورت کے مطابق کافی کھاد خریدے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے

کے مطابق گزشتہ سال اپریل میں صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی جانب سے تمام کیمیائی کھادوں پر پابندی لگانے کے فیصلے سے فصلوں کی پیداوار میں تباہ کن کمی واقع ہوئی، اگرچہ حکومت نے اس پابندی کو واپس لے لیا ہے لیکن اب تک کوئی مناسب درآمدات نہیں ہوئیں۔وزیر اعظم رانیل وکرماسنگھے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا اگرچہ اس یالا(مئی اگست)سیزن کے لئے کھاد حاصل کرنے کا اب وقت نہیں، لیکن مہا (ستمبر،مارچ)سیزن کے لیے مناسب اسٹاک کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔صدر راجا پاکسے نے کابینہ میں نو نئے ارکان کا تقرر کیا، جن میں صحت، تجارت اور سیاحت کی اہم وزارتیں بھی شامل ہیں لیکن انہوں نے کسی کو اب تک وزیر خزانہ نامزد نہیں کیا اور امکان ہے کہ یہ قلمدان وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے اپنے پاس رکھیں گے۔سیاحت پر بہت زیادہ انحصار کرنے والے سری لنکا کو غیر ملکی زرمبادلہ، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور معاشی سرگرمیاں سخت سست روی کا شکار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…