اسلام آباد لاہور (این این آئی) لاہور پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے پروٹوکول کی گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس کی اسپیشل برانچ کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو خط بھیجا گیا ہے جس میں ان سے پروٹوکول کے لیے بھیجی جانے والی دو گاڑیاں واپس کرنے کی درخواست کی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا ہیکہ گاڑیاں چیف منسٹر آفس کو وزیر اعلی کے پروٹوکول کیلئے دی گئی تھیں،جبکہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عہدے سے فارغ ہونے کے بعد بھی سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر پریس کانفرنس کے لیے سرکاری گاڑی میں آئے تھے۔انہوں نے 9 اپریل کو تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے بجائے خود استعفیٰ دیا تھا۔ذرائع ایکسائز آفس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق اسد قیصر کے زیر استعمال گاڑی کابینہ ڈویژن کی ملکیت ہے۔