جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

برطانیہ کی ایک عدالت نے مردوں کو گنجا کہنا ہراسانی قرار دیدیا

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کی ایک عدالت نے مردوں کو گنجا پکارنے کو ہراسانی قرار دے دیا ہے۔عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق ایک برطانوی ملازمین کے ٹریبونل نے فیصلہ دیا ہے کہ مردوں کیلئے لفظ گنجااستعمال کرنا فطری طور پر جنس سے

متعلق اور امتیازی سلوک کے مترادف ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ایک64 سالہ الیکٹریشن ٹونی فن کے معاملے میں سامنے ا?یا جنہوں نے یارکشائر میں مقیم ایک چھوٹی خاندانی کمپنی میں کام کرنے والے اپنے ساتھی کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔اطلاعات کے مطابق ٹونی نے تقریباً 24 سال تک اس کمپنی میں کام تو کیا لیکن ان کا ایک ساتھی منصفانہ اور  ہراساں کرنے کے لیے انہیں موٹا گنجا کہتا تھا۔بلوم برگ کے مطابق مردوں پر مشتمل تین رکنی ٹریبونل پینل نے اس بات پر اتفاق کیا کہ فن نے کمپنی میں بولے جانے والی صنعتی زبان کے بارے میں شکایت نہیں کی بلکہ ان کی عمر اور بالوں سے متعلق بولے جانے والے جملوں کی شکایت کی۔ٹریبونل پینل کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ساتھی کی جانب سے یہ الفاظ ‘فن کے وقار کو پامال کرنے اور اس کے لیے ایک خوفناک، ذلت آمیز ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے کہے گئے تھے۔تاہم فن کے حق فیصلہ سناتے ہوئے ٹریبونل نے کہا کہ ساتھی کو گنجا کہنا بے ضرر مذاق نہیں بلکہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے برابر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…