راولپنڈی(آن لائن)مسلم لیگ(ن) نے چیلنج کیا ہے کہ عمران نیازی نے جوجلسے میں جو خط لہرایا تھا اسے ریاست امریکہ کی طرف سے لکھا گیا خط ثابت کردیں 20 کروڑ روپے انعام دیں گے بصورت دیگر قوم سے معافی مانگیں اور جھٹ کی سیاست چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں مسلم لیگ(ن) کے موجودہ و سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بیگم طاہرہ اورنگزیب،
سیما جیلانی،ملک ابرار،شکیل اعوان،حاجی پرویز خان،چوہدری سرفراز افضل،ملک افتخار،چوہدری ایاز،ملک غلام رضا،راجہ حنیف ایڈوکیٹ،ضیاء اللہ شاہ،ملک یاسر رضا،زیب النساء اعوان،لبنیٰ ریحان پیرزادہ اوربیگم تحسین فوادنے کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا یا تحریر سکوائر بنانے کی دھمکیاں دینے اور فوج کو بدنام کرنے والا ٹولہ ہر گز ملک و قوم سے مخلص نہیں ہے،عمران نیازی نے جو خط لہرایا اسے ریاست امریکہ کی طرف سے لکھا گیا خط ثابت کردیں 20 کروڑ روپے انعام دیں گے بصورت دیگر قوم سے معافی مانگیں اور جھٹ کی سیاست چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔ مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹ نہ بولیں وہ خط نہیں سائفر تھا جو کسی امریکی عہدیدار یا ڈونلڈ لو کی طرف سے نہیں لکھا گیا بلکہ عمران نیازی کی طرف سے امریکہ میں تعینات ایک پاکستانی سفیریعنی عمران نیازی کے ایک نمائندے کی طرف سے ہی لکھا گیاتھا جس میں کہیں بھی وزیراعظم شہباز شریف کے نام کا ذکر نہیں ہے لیکن عمران نیازی کی روٹی اس وقت تک ہضم نہیں ہوتی جب تک وہ شہباز شریف پر کوئی بہتان نہ لگالیں،مسلم لیگی رہنماؤں نے عمران نیازی،شیخ رشیداور شیریں رحمان کی طرف سے فوج پر بار بار تنقید کی مذمت کی اور کہا کہ جب یہ کہا جارہا تھا کہ”فوج نے ستو پی رکھے ہیں،،ٹاک شوز میں بوٹ رکھا گیا اور گیٹ نمبر چار کی باتیں کی جارہی تھیں اسی وقت کاروائی ہوتی تو آج کسی کو
فوج کو بدنام کرنے کی جرات نہ ہوتی،انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بار بار کہا ہے کہ”فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں،،اس لیئے عمران نیازی کو اپنی پھیلائی ہوئی گندگی کا ٹوکرا خود اپنے ہی سر پر اٹھانا ہوگا، اب عمران نیازی کی جھوٹ،فریب اور مکر کی سیاست کو بچانے کیلئے کوئی نہیں آئے گا۔