جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

پی ایس پی کو بڑا دھچکا ، 4 اہم رہنمائوں نے دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی

datetime 13  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)شہر قائد کی سیاست میں بڑی ہلچل ،ایم کیو ایم کے ناراض رہنما دوبارہ پارٹی میں شامل ،پی ایس پی کے سابق رہنماؤں کا ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالخلافہ اور ملکی سیاست میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرنے والے شہر کراچی کی سیاست میں بڑی ہلچل ہوئی ہے۔ایم کیو ایم کے تین ناراض رہنما دوبارہ پارٹی میں شامل ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے پاک سرزمین پارٹی میں جانے والے تین اہم رہنماؤں سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر احمد، سابق ایم پی اے وسیم آفتاب اور سلیم تاجک نے دوبارہ اپنی آبائی پارٹی ایم کیو ایم میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، تمام رہنما ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہوئے تھے ،پی ایس پی کے رہنما قیادت سے ناراضگی کے بعد ایم کیو ایم سے رابطے میں تھے۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ تینوں رہنماؤں نے 2015 میں پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن 2018 کے عام انتخابات میں بدترین شکست اور مشاورت میں شامل نہ کیے جانے پر پی ایس پی سے الگ ہوگئے تھے اور خاموش وقت گزار رہے تھے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر صغیر احمد ایم کیو ایم کے سابق صوبائی وزیر وسیم آفتاب سابق رکن صوبائی اسمبلی جبکہ سلیم تاجک بھی ایم کیو ایم میں اہم تنظیمی ذمے داریاں سر انجام دیتے رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے بھی ایک ہونے کی خبر آئی تھی۔متحدہ کنوینر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے فاروق ستار کو دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت کا فاروق ستار نے بھی مثبت جواب دے دیا۔سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ خالد مقبول کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں فیصلے کی گھڑی ہے ہمیں مخالفین کا مقابلہ ایک ہوکر کرنا ہوگا۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…