اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات میں کیا ہوا دانیہ شاہ کا حیران کن انکشاف

datetime 10  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر پر ایک بار پھر الزامات عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتا ہے اور مجھے بھی نشے پر زور دیتا تھا۔سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کا

نجی میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دانیہ نے الزام عائد کیا کہ عامر لیاقت کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور مجھے بھی بدتمیزی سے کہتے تھے کہ یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ طلاق دے دوں گا لہٰذا میں عامر لیاقت کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی کیوں کہ میں اگر نشہ نہ کرتی تو وہ مجھ پر چلاتے تھے۔دانیہ نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت نے مجھے بتایا کہ جب میں نے طوبیٰ سے شادی کی تھی تو طوبیٰ نے مجھے اس نشے پر لگایا۔دانیہ نے اس حوالے سے عامر لیاقت کی ویڈیوز کی موجودگی کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔نشے کی فراہمی سے متعلق دانیہ کے مطابق کوکین ان کو نوکر لاکر دیتے تھے، یہی نوکر ان کی نظروں میں مجھ سے زیادہ اہم تھے، عامر لیاقت اوون میں گرم کرکے نشہ بناتا تھا اور کارڈ کے ساتھ رگڑ تا تھا، وہ بس کوکین کوکین کرتے رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں نے نبھانے کی بہت کوشش کی لیکن عامر لیاقت کا نبھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، مجھے شادی کے دوسرے دن بعد ہی مجھے پتا چل گیا تھا کہ یہ نشہ کرتے ہیں، میری والدہ بھی میری ساتھ تھیں لیکن انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم انہیں سمجھائیں گے، ٹھیک ہوجائیں گے، والدین نے سمجھانے کی کوشش بھی کی لیکن وہ نہ سمجھے’۔دانیہ نے کہا کہ عامر لیاقت نہ نماز پڑھتے ہیں نہ قرآن، میں نے ان سے شادی اس لیے کی تھی کہ وہ عالم ہیں مجھے بھی دین سکھائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔اینکر کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ہونیوالی ملاقات سے متعلق سوال پوچھا گیا جس کے جواب میں دانیہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملاقات میں عامر لیاقت سے یہی کہا تھا کہ تمہارا تو مجھے پتہ ہے لیکن یہ بچی شریف ہے اس کا خیا ل رکھنا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…