بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی وزارت حج نے رواں سال حج کے لیے عمرکی حد کا اعلان کردیا

datetime 10  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) سرکاری حج اسکیم کیلئے حج درخواستوں کی وصولی بنکوں میں پیر سے شروع ہوگئی،سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیاہےکہ رواں سال 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔

آن لائن رجسٹریشن بھی جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق حج درخواستیں 9سے13 مئی تک نامزد 14بینکوں میں جمع کرائی جائیں گی، 15مئی کو حج درخواستوں پرقرعہ اندازی ہوگی، درخواست کیساتھ 50 ہزارروپیٹوکن جمع کرانا لازمی ہوگا۔گورنمنٹ حج2022ء کیلئے سرکاری اسکیم کا حج پیکیج ابھی تک جاری نہیں ہوسکا۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی تعلیمات نہ آنے کی وجہ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کی تھی۔بتایا گیا تھا کہ 8مئی تک حج پیکیج آجائے گا،9 سے سے بنکوں میں درخواستیں شروع ہوں گی آن لائن رجسٹریشن بھی عید کی چھٹیوں کی وجہ سے متاثر رہی۔آن لائن رجسٹریشن کروانے والوں کو بنک بند ملے آج سے ٹوکن رقم اور باقاعدہ حج درخواستیں بغیر پیکیج رقم کے بنک وصول کریں گے12مئی تک عمل جاری رہے گا۔اس سال سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات7سے 10لاکھ روپے ہوسکتے ہیں، نجی حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، نجی حج ٹورآپریٹرز کیذریعے حج اخراجات14لاکھ یا اس سے بڑھ سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…