بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا

datetime 9  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد سے ڈیڑھ فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر12.57 فیصد،ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 12 فیصد اوربہبود سیونگ

سرٹیفکیٹس پر 14.16 فیصد کردی گئی ہے اس حوالے سے گذشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ قومی بچت اسکیموں کیلئے منافع کی نئی شرح کا اطلاق(آج)منگل سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تین ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر13.40 فیصد ، چھ ماہ کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.90 فیصد ، ایک سال کی مدت کے سرٹیفکیٹس پر 13.75 فیصد کردی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پینشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس کیلئے منافع کی شرح بڑھا کر12 فیصد، سیونگ اکاؤنٹس کیلئے 10.75 فیصد ،اسپیشل سیونگ اکاونٹس کیلئے 12.57 فیصد اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاونٹس کیلئے 14.16 فیصد کردی گئی ہے۔فائلر پر انعامی اسکیموں کے منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس15 فیصد اور نان فائلرز پر30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈھائی فیصد زکو? لاگو ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…