بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

بجلی بند ہوجانے سے بہنوں کی غلط دولہوں سے شادی ہوگئی

datetime 9  مئی‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں، رات کے وقت بجلی بند ہوجانے سے دو سگی بہنوں کی شادی غلط دولہوں سے ہوگئی۔بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں اس وقت فلمی سین ہوگیا، جب دو سگی بہنیں دو مختلف خاندان سے تعلق رکھنے والے دولہوں سے شادی کے لیے سات پھیرے لے رہی تھیں

۔بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق مدھیا پردیش کے ایک گائوں میں دو سگی بہنوں کی شادی کی رسومات کے دوران اچانک بجلی بند ہوگئی، جس کے باعث دونوں بہنوں کی غلط دولہوں کے ہمراہ شادی ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں بہنوں نے گائوں کی شادی کی رسومات کے تحت چہرہ ڈھانپ رکھا تھا اور دونوں نے ایک جیسا ہی لباس پہن رکھا تھا، جس وجہ سے دونوں کو واضح انداز میں پہچاننا مشکل تھا۔دونوں بہنوں نکیتا اور کرشما کی شادی دو مختلف دولہوں دنگوارا بھولا اور گنیش سے ہو رہی تھی،تاہم شادی کی آخری رسومات کے دوران رات گئے اچانک بجلی بند ہوگئی اور وہاں اندھیرا ہوگیا۔اندھیرا ہوجانے کے باوجود ان کی شادی کی رسومات جاری رہیں، جس کے باعث دونوں بہنوں کی شادی غلط دولہوں سے ہوگئی اور جب تک بجلی آئی، تب تک پانی سر سے گزر چکا تھا۔دلہنوں کی غلط دولہوں سے شادی ہوجانے کے بعد خاندانوں میں تکرار بھی ہوئی اور معاملہ کھٹائی میں بھی پڑا، تاہم برادری کے لوگوں نے معاملے کو سلجھایا، جس کے بعد دونوں لڑکیوں کی دوبارہ شادی کروائی گئی۔بعد ازاں دونوں دلہنوں کو حقیقی دولہا سے بیاہا گیاجس دولہا اور دلہن کے گھر والوں سمیت ان کے رشتے دار بھی خوش دکھائی دیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…