بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

معاشی بحران شدید تر ہو گیا ، سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

datetime 9  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سری لنکا میں معاشی بحران شدید تر ہوگیا، جس کے بعد وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے استعفیٰ دیدیا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران شدید تر ہوچکا ہے، دارالحکومت کولمبو سمیت دیگر شہروں میں

حکومت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ملک بھر میں جاری مظاہروں کے پیش نظر وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔مہندرا راجا پکسے نے نومبر 2019ء میں سری لنکا کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، ان کے بھائی گوتابایا راجاپکسے سری لنکا کے صدر ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث دارالحکومت میں وزیراعظم کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم کے بعد کرفیو نافذ ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 78 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سری لنکا میں مہنگائی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گزشتہ ماہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے اپنا استعفیٰ اپنے چھوٹے بھائی اور ملک کے صدر گوتابایا راجا پکسے کو بھجوادیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…