اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی زبان کو روکنا ہوگا ورنہ ملک مزید تقسیم ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

datetime 9  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) وزریاعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا ہے کہ عمران خان کی زبان کو روکنا ہوگا ورنہ ملک مزید تقسیم ہوجائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو کل بات کی وہ ہولناک ہے،

عمران خان ملک میں عوام کے ذہنوں میں زہر کھول رہے ہیں، اب یہ نہ کھیلنے اور نہ کھیلنے دیں گے پر عمل کررہا ہے، اگر اسے نوٹس لے کر نہ روکا گیا تو پھر ملک مزید تقسیم درتقسیم ہوجائے گا، آئین و قانون کے مطابق اس زبان کو روکنا ہوگا۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت عارف علوی کو پاکستان تحریک انصاف کا آلہ کار قرار دیدیا۔اپنے  ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے آلہ کار بن گئے ہیں، صدر نے آئینی اور قانونی خلاف ورزیاں کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عارف علوی کے خلاف آئینی پٹیشن بھی دائر کی جا سکتی ہے لیکن ہم نے آئینی پٹیشن کے معاملے پر صبر وتحمل کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ روس سے معاہدوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ    پچھلے وزیراعظم نے روس سے سستے تیل اور گیس کا کوئی معاہدہ نہیں کیا، ہمیں معاہدے کا کوئی کاغذ نہیں ملاتحریک انصاف کا کام تو جھوٹ بولنا ہے۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت آٹے پر سبسڈی دے ورنہ ہم دیں گے، ایٹمی دھماکوں کے وقت نواز شریف نے ملک کے وقار کی خاطر امریکا کو ایبسولیوٹلی ناٹ نہیں کہا بلکہ طریقے سے کلنٹن کو جواب دیا،  امریکا سپر پاور ہے اس سے بگاڑ نہیں سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…