بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

پریانکا چوپڑا نے پہلی بار اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کردی

datetime 9  مئی‬‮  2022 |

کیلی فورنیا (این این آئی)بالی وڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویر پہلی بار سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ پریانکا چوپڑا نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک طویل پیغام لکھا اور ساتھ ہی شوہر نک جونس کے ہمرہ اپنی بیٹی مالتی میری کی تصویر شیئر کی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریانکا بیٹی کو سینے سے لگائی ہوئی ہیں جبکہ اس کی آنکھوں پر سفید رنگ کا دل والا ایموجی ہے۔پریانکا نے لکھا کہ وہ اپنی بیٹی کو نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ (NICU) میں 100 دن گزارنے کے بعد پہلی بار گھر لے آئے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے امریکا کے اسپتال کے ڈاکٹرز اور نرسوں کا ان کی بیٹی کا خیال رکھنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔یاد رہے کہ رواں برس 20 جنوری کو انسٹاگرام پر پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے خوشی کے ساتھ سروگیسی کے ذریعے والدین بننے کا اعلان کیا تھا، جوڑے کی بچی کی پیدائش جنوبی کیلیفورنیا کے اسپتال میں ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…