بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

سینئر صحافی سپریم کورٹ میں رپورٹنگ کی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے

datetime 9  مئی‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)میڈیا گروپ ایکسپریس نیوز سے وابستہ سینئر صحافی شبیر حسین حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔شبیر حسین اسلام آباد بیورو میں بحیثیت رپورٹر اپنے صحافتی فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ شبیرحسین کی نماز جنازہ مسلم کالونی گراؤنڈ بری امام اسلام آباد میں ادا کی گئی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان کی ناگہانی موت پر

گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی شبیر حسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سینئر صحافی شبیر حسین کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی دکھ ہوا، تکیلف کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شبیر حسین کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی صدمہ ہوا، تکیلف کی اس گھڑی میں مرحوم کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شعبہ صحافت میں شبیر حسین مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شبیر حسین کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی صدمہ ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

شبیر حسین مرحوم کی شعبہ صحافت میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے شبیر حسین کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لواحقین کے صبر کے لیے دعاگو ہوں، اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان ساجد حسین شاہ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہیلتھ رپورٹرس شبیر حسین کی ناگہانی موت پر بہت افسوس ہوا ہے جسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، وزارت صحت کے تمام ادارے ان کی اچانک موت سے افسردہ ہیں، مرحوم کے لواحقین کے ساتھ دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم کی پروفیشنل خدمات اور رپورٹنگ کو وزارت صحت میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…