جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی سے متعلق فاسٹ بائولر محمد عامر کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے میں بات کرنا ابھی بہت جلد ہے۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سائوتھمپٹن میں گفتگو کرتے ہوئے

فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ چیزیں کس قدر تیزی سے تبدیل ہوں آپ نہیں جانتے تاہم اس وقت میں گلوسٹر شائر کی جانب سے کھیل کر لطف اندوز ہو رہا ہوں اس لیے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔محمد عامر نے کہا کہ میں 3 برس کے بعد ریڈ بال کرکٹ کھیل رہا ہوں ،میں نے چار برسوں میں کوئی فرسٹ کلاس گیم نہیں کھیلی، فاسٹ بولر کے لیے یہ آسان نہیں ہوتا لیکن اب پہلا میچ کھیلنے کے بعد بہتر محسوس کر رہا ہوں۔محمد عامر نے کہا کہ میں اس وقت لڑکوں کی مدد کرنے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کر رہا ہوں، بولر کی حیثیت سے یہ میری ڈیوٹی ہے کہ میں اچھی بولنگ کروں اور اس وقت میری کوشش یہی ہے کہ میں لیڈ فرنٹ سے لیڈ کروں۔انہوں نے کہا کہ میں ریڈ بال کرکٹ کو انجوائے کر رہا ہوں، کاؤنٹی کے تین میچز کے لیے یہاں موجود ہوں، کاؤنٹی میچز کے بعد میں سی پی ایل کے لیے چلا جاؤں گا۔یاد رہے کہ محمد عامر ان دنوں گلوسٹر شائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ میں شریک ہیں اور انہوں نے ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…