بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

فرحت اللہ بابر نے حنیف عباسی کے بیان کو ’پرتشدد‘ قرار دے دیا

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی پریس کانفرنس کے دوران ’’تشدد ‘‘کے بیان پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کے

معاون خصوصی حنیف عباسی نے اتوار کو پریس کانفرنس کے دوران لوگوں کو تشدد پر اکسایا اور اعلان کیا تھا کہ شیخ رشید کی ’وِگ‘ اتارنے والے کو 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔اپنے ٹوئٹر بیان میں فرحت اللہ بابر نے لکھا کہ یہ نفرت، تشدد اور لاقانونیت کو ہوا دینا ہے اور لازمی طور پر اس کی مذمت کرنی چاہیے اور یہ عمل ناقابل قبول ہے۔انہوں نے لکھا کہ حنیف عباسی کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حنیف عباسی کے بیان کو خود سے الگ کرے۔یاد رہے کہ حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ شیخ رشید، تم نے گندے انڈے کی بات کی ہے، اب جہاں جاؤ گے تمہیں گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے، شیخ راشد ویڈیو میں خود اعتراف کر رہا ہے، سب کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا تھا کہ شیخ رشید، تمہاری بی اے کے پرچوں میں بھی تمہاری لکھائی نہیں ہے، اگر منہ بند نہ کیا تو دو دو منٹ کی ویڈیوز آرہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…