بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے خفیہ اکائونٹس کیلئے عالمی بینکوںکوخطوط لکھنے کافیصلہ

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے تحریک انصاف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خفیہ اکائونٹس کیلئے عالمی بینکوںکو خطوط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جن عالمی بینکوں کو خطوط بھیجے جائیں گے ان میں امریکہ،

برطانیہ، کینیڈا، ناروے، فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بینکس شامل ہیں۔کارروائی اسحاق ڈار دور کے ڈیٹا ایکسچینج معاہدے کے تحت کی جائے گی،مذکورہ معاہدے کے تحت ایف بی آرعالمی بینکس سے مذکورہ ریکارڈ لے سکتا ہے۔دوسری جانب عمران خان کے مالی گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے، گوشواروں اور ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی، اسٹیٹ بینک سے ملازمین کے نجی اکائونٹس کی رقوم کا ریکارڈ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے4ملازمین کی بینک تفصیلات بھی لی جائیں گی، ملازمین میں طاہراقبال، نعمان افضل، محمدارشد اور محمد رفیق شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کی غیرقانونی فنڈنگ کی مزید تحقیقات کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا2013 تا2021 کاریکارڈ منگوایا جائے گا، حالیہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں5سال کاریکارڈ موجود ہے، اسٹیٹ بینک نے الیکشن کمیشن کو2008 تا2012کا ریکارڈ دیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو2013کے بعد زیادہ مقدار میں غیرقانونی رقوم ملیں، ریکارڈسے پتہ چلے گا کہ دھرنے میں کس کس نے کتنے پیسے دئیے، آزاد آڈیٹرز کے ذریعے بینک ریکارڈ کی فرانزک جانچ کرائی جائے گی، ایف آئی اے،ایف بی آراپنی اپنی سطح پرریکارڈ لے کر کارروائی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…