بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان کا مولانا طارق جمیل سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل

datetime 6  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل سے متعلق ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا۔سوشل میڈیا پر فضل الرحمان کا ٹی وی پروگرام کا ایک پرانا کلپ وائرل ہو رہا ہے

جس میں پروگرام کے میزبان ان سے مولانا طارق جمیل سے متعلق سوال پوچھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان جواب میں کہتے ہیں کہ مولانا طارق جمیل اس میدان کے آدمی نہیں ہیں، اس میدان کا آدمی میں ہوں اس پر میں نے فیصلہ دینا ہے کہ یہ اس معیار کی حکومت ہے یا نہیں۔سربراہ جے یو آئی ف کو وائرل ویڈیو کلپ میں یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ میں سیاسی آدمی ہوں اس لیے ان چیزوں کو سمجھتا ہوں، میں مذہبی امور کا طالبعلم ہوں اور سیاسی امور سے بھی وابستہ ہوں، ہم سے کوئی پوچھے کیونکہ ہم ان چیزوں کو بہتر سمجھتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جو علماء کرام ایک خاص محاذ رکھتے ہیں کہ جس پر وہ دعوت کا کام چلاتے ہیں، دینی کام چلاتے ہیں ہم انہیں سراہتے ہیں، ہمارے بڑے ہیں، ہمارے لیے قابل احترام ہیں لیکن ریاست مدینہ اور اس کردار کے لوگ جو فحاشی، عریانی، گندگی، جنسی آلودگی، اس کا تعفن، بدبو آتی ہے ان سے، جس کے مناظر سب نے 4 ماہ تک ڈی چوک پر دیکھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…