اسلام آباد (این این آئی)لیک ویوو پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے پر ہنگامہ آرائی کے بعد پبلک کیلئے بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لیک ویوو پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے پر ہنگامہ آرائی کے بعد لیک ویوو پارک کو عام لوگوں کیلئے بند کردیا گیا ۔ ہراساں کرنے میں کچھ افغان باشندے بھی شامل تھے ۔ یاد رہے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لیک ویو پارک میں آج صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت تھی ۔ فیملیز کے بغیر عام لوگوں کے داخلے پر پابندی کے باوجود سینکڑوں نوجوان پارک میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے میں ملوث سات افراد کو گرفتار کرلیا جنہیں تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کردیا گیا۔