ساہیوال/سرگودہا(این این آئی) مہنگائی نے غریب اور سفید پوش طبقہ سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں، عید الفطر سے پہلے ہی قصابوں نے اپنے من مانے ریٹ مقرر کر دیے، عید سے پہلے بکرے کا گوشت 750 روپے، گاے کا گوشت 500 روپے اور
براہلر کا گوشت 300 روپے کلو تھا جو عید کے آتے ہی بکرے کا گوشت 1400 روپے،گاے کا گوشت 700 روپے اور براہلر کا گوشت450 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے، جب کہ قصابوں نے عید کیلے کمزور اور لاغر بڑے جانور خرید کر رکھے ہیں، انتظامیہ سب کچھ دیکھتے ہوے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مہنگاء اور قیمت میں بے تحاشہ اضافہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ گوشت خریدنے سے محروم ہوتا نظر آرہا ہے سماجی،شہری حلقوں نے اسٹنٹ کمشنر سے اپیل کی ہے کہ خصوصی اقدامات کے تحت قیمت اور معیار پر کنٹرول کیا جاے، تاکہ غریب شہری بھی اپنے بچوں کیلے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرسکیں-