منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ خان کا امریکہ میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے کنگ اور انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹیم کے مالک شاہ رخ خان نے امریکا میں ورلڈ کلاس کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز گروپ نے

امریکی کرکٹ کمپنی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت مشترکہ تعاون سے ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں عالمی طرز کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹروپولیٹن علاقے میں تعمیر ہونے والے اسٹیڈیم میں اربوں ڈالر کی خطیر رقم خرچ ہوگی، اس پروجیکٹ کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے ماہرین کی مدد لی جائے گی۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ کا کہنا ہے کہ امریکا میں سرمایہ کاری کا مقصد کرکٹر کا فروغ اور اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کو عالمی برانڈ بنانا ہے، میجر لیگ کرکٹ کے ساتھ مل کر اس میگا پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں۔خیال رہے کہ کنگ خان نے سنہ 2008 میں کے کے آر کو خریدا، یہ ٹیم اب تک آئی پی ایل کی دو ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…