منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

مستقبل میں ملینڈا کے سوا کسی اور سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتا ، بل گیٹس

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی دوسری شادی سے متعلق کہا ہے کہ ان کا فی الاحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم یہ کہہ کر سب کو تشویش میں مبتلا کردیا کہ وہ مستقبل میں ملینڈا کے سوا کسی اور سے شادی کا

سوچ بھی نہیں سکتے۔برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بل گیٹس نے کہا کہ ہر شادی بچوں کے گھر چھوڑ جانے کے بعد تبدیلی سے گزرتی ہے مگر بدقسمتی سے میری شادی طلاق نامی تبدیلی سے گزری ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے نقطہ نظر سے میری شادی زبردست تھی، میں کسی اور سے شادی کرنے کا نہیں سوچوں گا۔انٹرویو میں بل گیٹس نے میلنڈا گیٹس سے دوبارہ شادی کے بارے میں واضح طور پر نہیں بتایا اور کہا کہ مستقبل کے حوالے سے میرے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔خیال رہے گزشتہ سال اگست میں دنیا کی ارب پتی شخصیت اور مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا سے باضابطہ طور پر طلاق ہوگئی تھی۔واشنگٹن کی کنگ کائونٹی عدالت کے ایک جج نے جوڑے کی طلاق کو حتمی شکل دی تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ مزید ایک ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں، وسیع سوچ بچار کے بعد رشتہ ازدواج کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…