لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ لاہور کی مناسب کوریج کیوں نہیں کی، اس کی سزا دیتے ہوئے پی ٹی وی کے 17 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، اس بات کا دعویٰ انگریزی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے، اس حوالے سے معطل کئے گئے ملازمین کا کہنا تھا کہ ہمیں سابق حکومت کی طرف سے تقرر کردہ انتظامیہ کے بڑے بڑے لوگوں کو بچانے کے لئے قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ اس طرح وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ لاہور 17 ملازمین کی نوکریاں لے گیا۔