منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف نے 16 ارب روپے کے کیس کا ریکارڈ غائب کردیا ،عمرا ن خان

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کیخلاف ایف آئی اے نے صرف مقصود چپڑاسی والا کیس درج کیا، مشرف نے این آر او دے کر ملک کا نقصان کیا، ہم نے اپنے دور حکومت میں ان کے خلاف کوئی کرپشن کیسز دائر نہیں کیے۔ اتوار کو عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

شہباز شریف کیخلاف ایف آئی اے نے صرف مقصود چپڑاسی والا کیس درج کیا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں 2 ، 2 بار کرپشن پر نکالی گئیں، پتہ چلنا چاہیے کہ مشرف کے این آر او سے ملک کو کتنا نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف نے انہیں این آر او دیا، ان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک خسارے میں گیا، نواز شریف کو سزا ہو چکی ہے، سزا سے بچنے کے لیے ملک سے باہر بھاگے ہیں، حسن نواز ان کے دور میں بیرون ملک فرار ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ جب ان سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں، ملک کا 3 بار وزیر اعظم رہنے والے کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز میں انکشافات کے علاوہ بھی چھپی پراپرٹیز ہیں، 40 سے 45 ارب کے 16 کیسز ہیں جن کا فیصلہ ہوچکا ہے، یہ وہ خاندان ہے جس نے ملک کو 30 سالوں سے لوٹا ہے، 16 ارب روپے کے ایف آئی اے میں کیسز ہیں، انہوں نے اپنے نوکروں کے ناموں پر پیسہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کے نام پر اربوں روپے بیرون ملک بھیجا، انہوں نے اس کیس کے افسران کے تبادلے کردیئے ہیں، پراسیکیوٹر کو عدالت جانے سے منع کردیا، انہوں نے سارا ریکارڈ خود لے لیا ہے، خدشہ ہے کہ یہ ریکارڈ غائب کیا جائے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ان کے اوپر 4 نیب کیسز ہیں، والد وزیر اعظم ضمانت پر ہے بیٹا وزیر اعلی وہ بھی ضمانت پر ہے، ہمارے دور میں نیب آزاد ادارہ تھا وہاں یہ کیسز چل رہے تھے، جعلی ناموں پر یہاں سے پیسہ چوری کر کے بیرون ملک بھیجا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…