اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 200 افراد لقمہ اجل بن گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک سوڈان کے ریجن مغربی دارفور میں غیر عرب اقلیتی گروپ اور حکومتی سرپرستی میں سرگرمیاں انجام دینے والے عرب گروپ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق دوطرفہ حملوں کے نتیجے میں جمعے سے اب تک 200 افراد سے زائد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دارفور میں 2003 سے اب تک مسائلت اقلیتی برادری اور عرب نواز جنجاوید گروپ کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک اور 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔باغی گروپ اور حکومتی جنگجوؤں کے درمیان حالیہ لڑائی پانی اور زمین پر قبضے کے بعد شروع ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ جھڑپیں جمعے کو شروع ہوئی جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے ار اتوار تک ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی تھی۔
سوڈان،زمین اور پانی پر خوفناک تصادم، 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
پانچ سو ڈالر
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































