پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے سزا یافتہ اور عدالتوں کو مطلوب ضمانتوں پر رہا ٹولے کی حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پردہ چاک کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے نتیجے میں مسلط حکومت کے ہتھکنڈے ہر لحاظ سے شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیرِ صدارت جماعتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے ذرائع ابلاغ پر عائد بدترین سنسرشپ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

تحریک انصاف نے حکومتی عتاب کا نشانہ بننے والے صحافیوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھانے پر اتفاق کیا ۔ عمران خان نے کہاکہ بیرونی سازش کے نتیجے میں مسلط حکومت کے ہتھکنڈے ہر لحاظ سے شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ سچ اور جھوٹ بالکل واضح ہوکر قوم کی نگاہوں کے سامنے ہے، بداعمالیوں کی سیاہی کو حکومت کے جبر سے اجالے میں بدلنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ قوم بددیانت ضمیر فروشوں کا بیانیہ اپنانے کو کسی طور تیار نہیں، ریاستی قوت کے بل پر سچ کی آواز دبانے والوں کو ادنیٰ سی کامیابی بھی حاصل نہیں ہوگی۔ عمران خان نے کہاکہ کٹھ پتلیوں سمیت امپورٹڈ حکومت نامنظور بہرصورت قوم کی آواز ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف جبر و طاقت کے نشے میں چور بھکاریوں کیخلاف پیشہ ور اہلِ سیاست کے ساتھ کھڑی ہے۔اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیاسی و انتظامی موضوعات پر جاری بیانیے کا مفصل جائزہ لیا گیا ۔بیرونی ایماء پر پاکستان میں مداخلت اور حکومت کی تبدیلی کی سازش بھرپور طریقے سے عوام میں بے نقاب کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔اجلاس میں میڈیا و سماجی میڈیا پر تحریک انصاف کے بیانیے کی بھرپور ترویج کی خصوصی حکمت عملی کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ سے سزا یافتہ اور عدالتوں کو مطلوب ضمانتوں پر رہا ٹولے کی حکومت کے جھوٹے پراپیگنڈے کا پردہ چاک کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کرلی گئی ۔

اجلاس میں ٹی وی، ریڈیو، اخبارات اور سماجی میڈیا پر تحریک انصاف کے بیانیے کی تشہیر کا منصوبہ عمل بھی تیارکرلیا گیا ،ملاقات میں ملک بھر میں آج منائی جانے والے شبِ دعا کی تیاریوں پر بھی مفصل بریفنگ دی گئی ۔مرکزی تقریب کی ملک بھر میں نشریات اور کارکنان و عوام کی اجتماعی طور پر دعا میں شرکت کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…