منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اور بھارت میں گرمی کی لہر پیر تک رہنے کا امکان ، عالمی ماہر موسمیات نے خبر دار کردیا

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر پیر تک پاکستان اور بھارت میں برقرار رہنے کا امکان ہے۔جیسن نکولس نے بتایا کہ جنوب مغربی بھارت میں بارش کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ کمزور ویسٹرن ڈسٹربنس اگلے ہفتے گرمی کی شدت

کم کرنے کا باعث بنے گی۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کہاکہ 29 ،30 اپریل اور یکم مئی موجودہ ہیٹ ویو کے گرم ترین دن ہوسکتے ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق 1961سے اب تک رواں سال کا مارچ پاکستان میں گرم ترین مہینہ رہا ہے جبکہ بین الاقوامی سطح پر رواں سال کا مارچ پانچواں گرم ترین مہینہ رہا۔انہوں نے بتایا کہ اپریل میں بھی گرمی معمول سے زائد ہے، ملک کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہاکہ ہیٹ ویو 2 مئی تک رہے گی، کمزور مغربی ڈسٹربنس شمال مشرقی بلوچستان پر اثر انداز ہوگی جہاں بارش ہوسکتی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، ہیٹ ویو کا باعث بننے والا ہائی پریشر ایریا بھارت کی جانب بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ دن گرمی میں کمی رہے گی، پھر7 یا 8 مئی سے ایک اور ہیٹ ویو آسکتی ہے، مئی کے وسط تک ہیٹ ویو رہے گی، ملک کے مشرقی حصے اس کی لپیٹ میں رہیں گے۔چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ اندرون سندھ، جنوبی وسطی پنجاب ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئیں گے، جبکہ کراچی ہیٹ ویو کی زد سے باہر ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں عام طور پر موسم گرم اور مرطوب رہ رہا ہے، کراچی میں 29 سے 30 اپریل کے دوران پارہ 40 کو چھوسکتا ہے۔سردار سرفرازنے کہاکہ کراچی میں عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…