واشنگٹن(این این آئی)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپ ٹرتھ سوشل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر اور چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کمپنی ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلی کیشن ٹرتھ سوشل سب سے اوپر ہے۔ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے تصویر کے ساتھ ایک بیان میں جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ٹرتھ سوشل اس وقت ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو ایپل اسٹور پر شکست دے رہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزامریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں چاہے ایلون مسک تاحیات پابندی ہٹا بھی دیں۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگلے ہفتے سے میں اپنا ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم استعمال کرنا شروع کردوں گا۔
ٹرمپ کی ایپ ٹرتھ سوشل نے ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پانچ سو ڈالر
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
کراچی میں نیا تعمیراتی شاہکار؛ پاکستان کی بلند ترین عمارت ’برجِ قائد‘ کا معاہدہ طے



















































