جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکہ پاکستان میں خطرناک کھیل کھیلنے لگاہے‘ حافظ حسین احمد

datetime 27  اپریل‬‮  2022 |

کراچی/اسلام/ کوئٹہ/لاہور ( این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے طے شدہ فیصلوں سے بیک آؤٹ کرگئی، عالمی اسٹیبلشمنٹ کی گٹھ جوڑ کے بعد زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانے کا اپنا انفرادی فیصلہ پی ڈی ایم سے منوایا، فوری انتخابات کا مطالبہ کرنے والی پی ڈی ایم اب امپورٹڈ حکومت کو مزید چلانے کی

بات کررہی ہے، امریکہ اپنا تمام حساب برابر کرکے چھوڑے گا بھیک کی صورت میں امداددیکر اڈے لے گا اور افغانستان پر حملے کرے گا۔ بدھ کے روز کراچی میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنمااور دیگر سیاسی پارٹیوں کے اہم رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اپنے تمام طے شدہ اور اصولی طورپرکئے گئے فیصلوں سے نہ صرف بیک آوٹ کرگئی بلکہ استعفیٰ نہ دینے پر پیپلزپارٹی کو شوکاز نوٹس دیکر پی ڈی ایم سے نکال باہر کیاگیا لیکن زرداری نے انٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بعد تحریک عدم اعتماد لانے کا اپنا انفرادی پارٹی حیثیت میں فیصلہ کر کے اسے شریف فیملی سے منوانے کے بعد مسلم لیگ ن کے ذریعے پی ڈی ایم سے اس پر انگوٹھا لگوا کر زرداری نے سب پر اپنے بھاری ہونے کا ثبوت دیدیا جس اسمبلی کو پی ڈی ایم ناجائز قرار دے چکی تھی سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا دو ٹوک اور متفقہ فیصلہ کر چکی تھی تحریک عدم اعتماد لانے کے بارے بھی واضح طور نہ لانے کا حتمی فیصلہ کیا گیا لیکن عوام جاننا چاہتی ہے کہ پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم میں نہ ہوتے ہوئے کیوں کر اور کس کے کہنے پر بلاول اینڈ زرداری امپورٹڈ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کس کے کہنے پر کیا گیااور اس بھان متی کے کنبے کو جوڑنے والی کامیابی کس طاقت کے کہنے پر عمل میں آئی اورایک لمحہ ضائع کئے بغیر فوری انتخابات کا انعقاد جسے جہاد قرار دیکراس سے پیچھے ہٹنے کو گناہ کبیرہ قرار دیا گیاتھا اب اسی ناجائز قومی اسمبلی میں نہ صرف مدت پوری کرنے بلکہ مزید 6 ماہ تک اس ’’امپورٹڈ‘‘ گورنمنٹ کو چلانے کا پلان ہے کیونکہ اب امریکہ اپنا تمام حساب برابر کرکے چھوڑے گا بھیک کی صورت امداد بھی دے گا پاکستان سے اڈے بھی لے گا اور یہاں سے افغانستان پر حملے بھی کرے گا اس کے بدلے میں پاکستان اور افغانستان دوبارہ سے دشمنی پر اترسکتے ہیں اور اس سے خدانخواستہ دونوں طرف مسلمانوں کا ہی خون بہائیں گے بس اس منصوبے کے بعد ایک بار پھر امریکہ پتلی گلی سے نکل جائے گا اور یہ دونوں مسلمان برادر ہمسایہ ملک ساری زندگی لڑتے مرتے رہیں گے نہ پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے گا اور نہ افغانستان یہ گیم بہت ہی خطرناک ہے اللہ ہم سب کو اس سے محفوظ فرمائے-آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…