اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

میرے پاس خبر ہے، بڑی عید کے قریب الیکشن ہو جائیں گے، شیخ رشید احمد نے بڑی پیش گوئی کر دی

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میرے پاس خبر ہے، 31 مئی سے پہلے پہلے الیکشن کی اچھی خبریں ملیں گی، بڑی عید کے قریب قریب الیکشن ہو جائیں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ ریشد نے کہا کہ

یہ ہمیں کہتے تھے، ہم انہیں کہتے ہیں کہ آپ سلیکٹڈ بھی ہو اور امپورٹڈ بھی ہو، یہ ہمیں کہتے تھے الیکشن کرائیں، ہم کہتے تھے الیکشن وقت پر ہوں گے، آج ہم انہیں کہتے ہیں کہ الیکشن کرائیں یہ کہتے ہیں وقت پر کرائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ میرے پاس خبر ہے جس بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ الیکشن ہو جائیں گے، 15 سے 20 دن میں الیکشن کا راستہ نکلے گا چاہے یہ جتنی کابینہ بنالیں، الیکشن ملکی مفاد میں ہیں، اگر ہم نہیں تو یہ بھی نہیں ہیں، کچھ لوگ راستے میں رکاوٹ ہیں جنہیں سمجھانے میں تھوڑا وقت لگ جائے گا، عمران خان کو یہ ہی کہا کہ حکومت سے اس لیے نہیں اتارا گیا کہ دوبارہ لایا جائے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے جس دن اسلام آباد کی کال دی اندازہ لگالیں کیا ہوسکتا ہے، آج بھی دوستوں سے کہا ہے کہ کال سے پہلے معاملہ سیٹ کرلیں، موجودہ امپورٹڈ حکمران بھاگ جائیں گے ملک میں نہیں رکیں گے، آدھی سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی بات کہہ رہا ہوں کہ اگر ہم نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے، لندن سے بیٹھ کر 14 مرتبہ گالیاں دی گئیں، گالیاں دینے والے آ سکتے ہیں تو عمران خان بھی آسکتا ہے، عمران خان کی کال سے پہلے معاملات حل کرنے میں فائدہ ہے، عمران خان نے کال دے دی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…