اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین خاندان کے افراد کے ساتھ دبئی پہنچ گئے، ہم نیوز کے مطابق جہانگیر ترین کچھ دن دبئی میں ہی قیام کریں گے، تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ میں اس وقت دبئی میں ہوں، پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اپریل ان کی واپسی کی تاریخ دی گئی تھی لیکن پھر اسے موخر کر دیا گیا تھا۔