بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف کی 2 ہفتے کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں کر کے دکھایا ہے، روئے، پیٹے نہیں اور کریں گے کریں نہیں کہا، کر کے دکھا رہے ہیں ،آٹا چینی گھی کے ستائے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے

چینی 85 سے 70 روپے، 10 کلو آٹا 550 سے 400، چار سال میں جو مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی تھی، اس میں بتدریج واپسی کا آغاز کر دیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو ہفتے میں وہ کام کر دکھائے جو عمران صاحب چار سال میں سوچ بھی نہیں پائے ،یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا،دو ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے ،بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے تیل اور گیس کی فراہمی کے ریکارڈ مدت میں اقدامات کئے گئے ،ایک سال سے تکنیکی خرابیوں سے بند پڑے کارخانے پھر سے زندہ ہونے لگے ہیں ،چار سال سے بند اسلام آباد میٹرو کا منصوبہ چار دن میں چلا دیا،نیو اسلام آباد ہوائی اڈے سے میٹرو کو موٹروے اور فیض آباد سے جوڑنے، بارہ کہو اور روات تج توسیع کی فزیبیلیٹی کی تیاری شروع ہوگئی ،موٹر وے پر میٹرو کا سٹیشن بنانے کا اقدام کیا ،دیا میربھاشا،ل ڈیم کی تعمیر کی رفتار بڑھائی، 2029 کے بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی نئی ڈیڈ لائن رکھی۔

مقامی آبادی کے لئے بہترین اور جدید علاج کے ہسپتال کی فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم دیا وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار کچلاک شاہراہ کو دو سے چار رویہ اور پھر اگلے مرحلے میں چھ رویہ کرنے کے سیکشن 1 اور 2 کا سنگ بنیاد رکھا ، وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پاکستان کی سب سے جدید ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے لئے راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، ملتان، کراچی کی طرح کوئٹہ میں بھی میٹرو چلانے کی فزیبیلیٹی بنانے کا حکم دیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے غریب ترین پانچ لاکھ لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد دینے کا اعلان کیا ،عمران صاحب اسے کہتے ہیں عملی خدمت، پاکستان سپیڈ کے ساتھ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…