جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چور چور ہوتا ہے چاہے مکہ مدینہ ہی کیوں نہ چلا جائے، شیخ رشید

datetime 27  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ چور چور ہوتا ہے چاہے وہ مکہ مدینہ ہی کیوں نہ چلا جائے،عوام کی بارود سے بھری نظریں

چوروں کا پیچھا کر رہی ہیں، قوم جلد خوشخبری سنے گی۔شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ کم و بیش 100 ملزم، منی لانڈرر اور کیسوں میں مطلوب چارٹرڈ طیاروں میں اور اسٹینڈ بائی 777 جہاز کے انتظامات کے ساتھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ علما کرام ہی بتا سکتے ہیں کہ اس عمرے کی دینی، آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہوگی لیکن عمرے پر موجود پاکستانیوں کے امپورٹڈ حکومت کے بارے میں نفرت بھرے جذبات ان کی آنکھوں میں دیکھے اور زبان سے ٹی وی پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ چور چور ہوتا ہے چاہے مکہ مدینہ کیوں نہ چلا جائے، عوام کی بارود سے بھری نظریں چوروں کا پیچھا کر رہی ہیں، عنقریب اللہ خیر کرے گا اور قوم جلد خوشخبری سنے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…