ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

عمران کا 126 دن کا دھرنا الیکشن نہیں کروا سکا تو اب کیا الیکشن کروائیگا، طارق بشیر چیمہ کا حیران کن انکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاول پور(آن لائن)وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا 126 دن کا دھرنا الیکشن نہیں کروا سکا تو اب کا دھرنا کیا الیکشن کروائیگا،گزشتہ ساڑھے 3 سال بعد عمران خان نے امریکہ کو کیا کہا ہے جو کہتے ہیں کہ آج سازش ہو رہی ہے ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا آج دوسرا ورلڈکپ جیت گیا ہوں۔مین نے ایک سٹینڈ لیا تھا، اور لیا ہوا ہے،

سابق وزیراعظم کو بہاولپور صوبے کی بحالی کا متعدد بار کہا اور عمران خان نے 20 مرتبہ مجھ سے وعدہ کیاکہ جنوبی پنجاب سے پہلے بہاولپور کا فیصلہ ہوگامیں نے آخری وقت تک انتظار کیا،جب انکو حکومت جاتی نظر آئی تو جنوبی پنجاب کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا جنوبی پنجاب کے تمام ٹھیکیداروں کو کہتا ہوں کہ میں سنگ بنیاد نہیں رکھنے دونگا،اگر میں نے ووٹ دیا ہے تو مسلم لیگ کے صاحبزادے نے بھی ووٹ دیاجنوبی پنجاب محاز بنانے والے ایم این اے آج کہاں ہیںمنحرف ہونے والوں میں سے 17،18 صوبہ جنوبی پنجاب محاز والے ہی تھے۔وہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہے تھے۔چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ شہباز شریف کو ووٹ دینے پر میں نے اپنی پارٹی قیادت سے کو بھی اعتماد میں لیا اورمیں نے حکومت کو برملا کہا کہ عدم اعتماد میں اپکو ووٹ نہیں دونگا میں نے اپنا فرض پورا کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری جماعت میں ووٹوں کے لحاظ سے تقسیم ہوئی ہے3 ایم این ایے ایک طرف اور 2 ایم این اے ایک طرف ہیںشہباز شریف کو ووٹ ڈالنے گیا تو زندگی میں پہلی ان سے بار ہاتھ ملایا اورشہباز شریف سے کہا، میں بہاولپور کو ووٹ ڈالنے آیا ہوں : بہاولپور صوبہ بحالی کیلئے شہباز شریف سے توقع کرتا ہوںووٹ ڈالنے کے بعد شہباز شریف خود میرے پاس آئے اور شکریہ ادا کیا ہم نے وزارت سے مستعفی ہو کر ن لیگ کو ووٹ ڈالا ہے.اگر ہمارا مطالبہ نہیں مانا جاتا تو ہمیں ن لیگ سے الگ ہونے میں کوئی عار محسوس نہیں کرینگے،ن لیگ میرے موقف کے قریب ترین ہے کیا مجھے امریکہ نے کہا کہ میں نے انکو ووٹ نہیں ڈالنا میں آج بھی پاکستان مسلم لیگ ق کا رکن ہوںآج بھی چوہدری شجاعت حسین کا ورکر ہوں،چوہدری پرویز الٰہی میرے اور بہاولپور کے محسن ہیںمیں پرویز الٰہی اوت چوہدری شجاعت حسین کو جواب دہ ہوں،مونس الٰہی کیا کہہ رہے ہیں، اسکا جواب وہ خود دے سکتے ہیں۔انہوں نے مذید کہا کہ ساڑھے تین سال بعد شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کیلئے پوری اپوزیشن کو خط لکھ دیا.جس دن شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کا بل پیش کیا، اسی دن میں نے استعفیٰ دے دیا۔#/s#



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…