کولمبو (این این آئی)معاشی طور پر بحران کا شکار اور ڈالر میسر نہ ہونے کی وجہ سے کھانے اور ایندھن کی قیمت ادا کرنے سے محروم سری لنکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر ملکی کرنسی کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے طویل مدتی ویزا فروخت کرے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن حکومت نے کہا کہ جو غیر ملکی کم از کم ایک لاکھ ڈالرز ملک میں جمع کرائیں گے انہیں گولڈن پیراڈائز ویزا پروگرام کے تحت 10 سال کے لیے سری لنکا میں رہنے اور کام کرنے کے لیے ویزا جاری کیا جائے گا۔حکومتی بیان میں کہا گیا کہ رقم ایک مقامی بینک اکاؤنٹ میں رکھوائی جانی چاہیے جو قیام کی مدت تک بینک میں لاک رہے گی۔کولمبو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سری لنکا کے وزیر میڈیا نلاکا گوڈاہوا نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک ا?زادی کے بعد بدترین مالی بحران کا شکار ہے، یہ ویزا پروگرام سری لنکا کی مدد کرے گا۔حکومت نے ایسے غیر ملکیوں کے لیے پانچ سال کا ویزا فراہم کرنے کی بھی منظوری دی ہے جو جزیرے پر کم از کم 75 ہزار ڈالر مالیت کا کوئی اپارٹمنٹ خریدیں گے۔
معاشی بحران کا شکار سری لنکا کا ’گولڈن ویزا‘ فروخت کرنے کا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
خلیجی ممالک سے ایک لاکھ 65 ہزار پاکستانی ملک بدر
-
اسکولوں میں 3 ماہ کی تعطیلات کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس
-
ٹرمپ نے ایران پر حملہ آخری لمحے میں کیوں روکا؟ اسرائیلی صحافی نے خفیہ وجہ بتا دی
-
پانچ سو ڈالر
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
پاکستان اور آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات، پیٹرولیم لیوی 100 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان
-
عمر گل نے شاہین آفریدی سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
-
واٹس ایپ اکائونٹ بند ہونے کا خطرہ، پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کردیا
-
موبائل صارفین بیلنس کٹوتی سے کیسے محفوظ رہیں؟ بالکل مفت اور آسان طریقہ



















































