جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعازہرہ کیس،لڑکی کے آئی پیڈ کے ذریعے لوکیشن ٹریس نہ ہوسکی، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 25  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گولڈن ٹان سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کا 8 روز گزرنے کے بعد بھی کچھ پتا نہ چل سکا۔ لڑکی کی تلاش کیلئے پولیس اور ایف آئی اے کی مشترکا ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں۔دعا زہرہ کی تلاش کیلئے مشترکا ٹیم میں پولیس اور ایف آئی اے

سائبرکرائم سیل کے ارکان شامل ہوں گے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دعا کا ٹیبلٹ بند ہے اور لوکیشن ٹریس کرنے میں مشکلات ہیں، جس آئی پی سے ٹیبلیٹ کنیکٹ ہوا اس کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے۔دعا کے اندرون سندھ موجود ہونے کے امکانات ہیں۔ والدین کے مطابق دعا زہرہ سولہ اپریل کو گھر کے باہر کچرا رکھنے گئی تھی، کسی نے اغوا کرلیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر چلنے والی متعدد رپورٹس میں اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ دعا زہرہ کی تلاش کے لیے حساس اداروں اور کراچی پولیس پر مشتمل تشکیل دی گئی ٹیم نے ڈی ایس پی شوکت شاہانی کی سربراہی میں سانگھڑ کے زاہد ٹاون اور راجپوت کالونی کو گھیرے میں لے کر کئی گھنٹے تک سرچ آپریشن کیا اور بعض مشکوک گھروں کی تلاشی بھی لی گئی۔تاہم میڈیا کو یہ نہیں بتایا کہ نتیجہ کیا نکلا جب کہ مقامی باشندوں نے دعوی کیا ہے کہ مبینہ طور پر اغوا شدہ لڑکی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…