قاہرہ(این این آئی)نوے کی دہائی میں شہرت پانے والی اور اپنی نسل کے ستاروں میں سے ایک مصری گلوکارہ حنان ماضی کی جانب سے اچانک حجاب اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس پران کے مداح حیرت زدہ رہ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حجاب میں
اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بیماری کے بحران کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا۔جہاں حنان ماضی اسکرین پر پہلی بار حجاب پہن کر اس بات کی تصدیق کے لیے نظر آئیں کہ انھوں نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب وہ ابھرتے ہوئے کرونا وائرس سے اومیکرون میوٹینٹ سے متاثر ہوئی تھیں۔اس وقت وہ اور اس کے گھر والے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے تھے لیکن ان کی بہن اور بیٹی متاثر ہو گئیں اور پھر وہ خود بھی وبا کا شکار ہوگئیں۔اس وقت ان کی بہن اور بیٹی جلد صحت یاب ہو گئیں لیکن حنان ماضی نے بہت مشکل دن گذارے اور اس کے ساتھ میں نے موت کی تکلیف کو محسوس کیا۔اس عرصے کے دوران انہوں نے پردے کے بارے میں ایک مذہبی خطبہ سنا تو نقاب پہننے کا فیصلہ کیا۔اس فیصلے نے پورے خاندان کو حیران کر دیا