اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سکاٹ لینڈکے ماحولیاتی ماہر سکاٹ ڈنکن نے پاکستان اور بھارت کے درجہ حرارت سے متعلق چونکا دینے والی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر سکاٹ ڈنکن نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران
پاکستان اور بھارت میں جھلسا دینے والی اور خطرناک گرمی متوقع ہے ۔ درجہ حرارت اپریل کی ریکارڈ سطح تک پہنچ جائے گا۔ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ، پاکستان کے کچھ حصے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہیں،مارچ کے اوائل سے اب یہاں کافی عرصے سے گرمی ہے۔دوسری جانب آج اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان، کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔تاہم کشمیراور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بونداباندی ہوئی۔