اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی کوریا کی عدالت نے مسلمانوں کے حق میں فیصلہ سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوریا کے جنوبی مشرقی شہر تھیگو میں ایک مسجد کی تعمیر روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے
مسلمانوں کے حق میں فیصلہ سنا یا ہے ۔ رہائشیوں کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کہ شور اور دیگر وجوہات کی بنیاد پر مسجد کا کام روکا جائے تاہم عدالت نے درخواست کر دی ہے اور مسجد کے کام کو مکمل کرنے کا احکامات دیے ہیں ۔تھیگو کے شمالی ضلعی آفس نے ابتدائی طور پر ستمبر 2020 میں “دے ہئیونگ دونگ” کے رہائشی علاقے میں ایک مسجد کی تعمیر کی منظوری دی تھی لیکن عدالت نے رہائشیوں کی جانب سے درخواست پر اس کی تعمیر کی معطلی کا حکم جاری کیا تھا ، تعمیر کے لیے دباؤ ڈالنے والے مسلمانوں نے معطلی کے حکم کو منسوخ کرنے کے لیے مقدمہ دائر کیا اور ایک ضلعی عدالت نے گزشتہ سال ان کے حق میں فیصلہ سنایا تھا لیکن علاقے کے رہائشی کیس کو اپیل کورٹ میں لے گئے تھے۔تاہم عدالت نے فیصلہ مسلمانوں کے حق میں دیتے ہوئے وہاں کی عوام کی اپیل مسترد کر دی ہے ۔