منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

عابد شیر علی نے عمران خان کو سازش اور فوادا چوہدری کو مداخلت قرار دے دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے عمران خان کو سازش اور فوادا چوہدری کو مداخلت قرار دیدیا ۔ اپنے بیان میں عابد شیر علی نے کہاکہ عمران نیازی نے سازش کا لفظ اب مداخلت سے بدل دیا ہے،

یوٹرن کی روایت برقرار ہے ،سازش کے جھوٹ کے بعد اب مداخلت کا کہہ کر عمران نیازی نے اپنے بیانیے کو خود رد کردیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کے معاشی اور خارجہ مفادات کے خلاف عمران نیازی سازشی تھا جس کی تحقیقات ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ معیشت تباہ اور روزگار کی بربادی سازش اور سٹیٹ بینک کو گروی رکھنا مداخلت ہے ،کشمیر فروشی سازش اور مودی کی کامیابی کی دعائیں مداخلت تھی۔ انہوںنے کہاکہ 4 سال میں پاکستان کے قرض میں 20ہزار سے زائد کا اضافہ عمرانی سازش تھی ،تاریخی مہنگائی عوام کے خلاف سازش اور آٹا چینی دوائی کھاد کی چوری مافیاز کی مداخلت تھی۔ انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ سازش اور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درجنوں درخواستیں اس عمل کورکوانے کے لئے مداخلت ہے ۔ انہوںنے کہاک ہقومی اسمبلی میں اپنے ’’سٹوجز‘‘ کو استعمال کرکے عدم اعتمادپر ووٹ نہ کرانا سازش اورصحافیوں کو گالیاں دینا مداخلت تھی ۔ انہوںنے کہاکہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بال کھینچنا سازش اور منتخب وزیراعلی کا حلف نہ ہونے دینا مداخلت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کے کالے کرتوت اور ذہنیت پر اسے نشان عبرت ہونا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…