منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

فراری نے چین سے دوہزار گاڑیاں واپس منگوا لیں، حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)لگژری اسپورٹس گاڑی فراری بنانے والی اطالوی کمپنی نے بریک کی ممکنہ خرابی کے خدشے پر چین سے اپنی دو ہزار سے زائد گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ

ریگولیشن (ایس اے ایم آر)کے ایک نوٹس میں کہا گیا کہ فراری نے بریک آئل کی لیکیج کے مسئلے پر اپنی دو ہزار 2 سو 22 گاڑیوں کو واپس منگوا لیا ہے۔کمپنی کی سالانہ رپورٹ کی بنیاد پر یہ اعداد و شمار گزشتہ تین سالوں میں مین لینڈ چین، ہانگ کانگ اور تائیوان میں فراری کی فروخت ہونے والی کاروں کی تقریبا کل تعداد ہے۔ایس اے ایم آر نے کہا کہ ان گاڑیوں میں بریک لگانے کی کارکردگی کم ہونے یا بریک فیل ہونے کا امکان موجود تھا۔ریگولیٹر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ واپسی میں درآمد شدہ 458 اٹلی، 458 اسپیشل، 458 اسپیشل اے، 458 اسپائیڈر، 488 جی ٹی بی اور 488 اسپائیڈر سیریز کی کاروں کا ایک حصہ شامل ہے جو 2 مارچ 2010 سے 12 مارچ 2019 کے درمیان بنائی گئی تھیں۔بیان میں مزید کہا گیاکہ ان گاڑیوں کو احتیاط کے ساتھ چلایا جانا چاہیے اور بریک فلوئڈ لیول کم ہونے کی وارننگ لائٹ نظر آنے کی صورت میں ان کاروں کو فوری طور پر روک دیا جانا چاہیے۔نوٹس میں کہا گیا کہ ان گاڑیوں کے جن پرزوں میں مسئلہ ہوگا، انہیں مفت تبدیل کیا جائے گا۔ریاستی مارکیٹ ریگولیٹرز نے رواں ماہ امریکی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کی چین سے تقریبا 1 لاکھ 28 ہزار گاڑیوں کو اس خرابی کی بنا پر واپس بلانے کا بھی اعلان کیا جس سے گاڑیوں کے تصادم کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…