منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں وسیع پیمانے پر تبادلوں کا امکان

datetime 23  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نئی حکومت کے آنے کے بعد پنجاب میں آئندہ ہفتے سے بیورو کریسی اور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کاامکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابقہ حکومت کے چہیتے افسران کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے جنہیں ممکنہ طور پر صوبہ بدر کیا جا سکتا ہے جبکہ

سابقہ دور میں زیر عتاب رہنے والے افسران کو لاہور سمیت اہم اضلاع میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اپنے والد کے دور میں کام کرنے والے اچھی شہرت اور ساکھ کے حامل بیورو کریٹس اور پولیس افسران کو صوبے میں تعینات کریں گے جس کیلئے وہ مشاورت بھی کر رہے ہیں اور پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں تقرر و تبادلوں پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چند روز تک صوبائی دارالحکومت لاہور میں اپنے ایک عزیز کے گھر پر ہی قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے استعفے کے بعد سے وزیر اعلیٰ ہائوس سے اپنا سامان منتقل کرنا شروع کر دیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ عثمان بزدار آئندہ چند روز تک سی اینڈ ڈبلیو کالونی میں رہائش پذیر اپنے ایک عزیز کے گھر قیام کریں گے اور اس کے بعد وہ لاہور یا اپنے آبائی علاقے میں رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…