جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینے پر اہم عہدے کی پیشکش کی

datetime 22  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دینے پر اہم عہدے کی پیشکش کی، اس بات کا دعویٰ سماء نیوز نے کیا ہے، سماء نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لئے پیغام پہنچایا تھا، جس کے جواب میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا نہ عہدے سے استعفیٰ دوں گا۔

سماء نیوز کی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ عمران خان نے تین اہم شخصیات کے ذریعے ملنے کا پیغام بھیجا تھا، جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے انکار کردیا تھا۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق عمران حکومت نے راستے سے ہٹنے پر وفاق میں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی جب کہ برطرفی کے لئے ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل بھیجنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سکندر سلطان راجہ سے لاہور جا کر ایک اہم آئینی شخصیت نے ملاقات بھی کی اور انہیں پیشکش کی کہ اگر وہ چیئرمین الیکشن کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیں تو انہیں وفاق میں اہم منصب دیا جائے گا، سکندر سلطان نے یہ پیشکش بھی مسترد کردی، اس کے بعد دو اور لوگوں نے سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی مگر پھر بھی بات نہ بنی۔ دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر لاکھوں کے جلسے سے سیاسی مخالفین سکتے کی حالت میں ہیں،امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں رہ کر آئندہ عام انتخابات میں نقب لگانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اگر عمران خان نے اسلام آباد کی طرف کال دی تو عوام کا سمندر سازشی ٹولے کو ان کے ایوانوں سمیت بہا لے جائے گا۔ مینار پاکستان جلسے کے انتظامات میں متحرک کردار ادا کرنے والے رضا کاروں سے اظہار تشکر کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام اور کارکنان کو معلوم تھاکہ عمران خان نے رات نو بجے کے بعد خطاب کرنا ہے لیکن اس کے باوجود وہ روزے کی حالت میں دوپہر سے ہی پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے جو ان کی عمران خان سے محبت اور عقیدت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ایماء پر جلسہ گاہ کی طرف آنے والے مختلف راستوں کو کنٹینر لگا کر بند رکھا گیا لیکن امپورٹڈ حکومت نے دیکھ لیا کہ عوام اورکارکنان نے

ان رکاوٹوں کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھا اور کئی کلو میٹر پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچتے رہے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں عوام نے مینار پاکستان جلسے میں شرکت کر کے واضح فیصلہ سنا دیا ہے کہ لاہور کس کا قلعہ ہے اور ان شااللہ آئندہ عام انتخابات میں ہمارے سیاسی مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلسے میں خواتین اور فیملیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جو عمران خان کی جدوجہد کی کامیابی کی دلیل ہے اور وہ دن دور نہیں جب امپورٹڈ حکومت اقتدارسے باہر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…