منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

جو علاج شوکت خانم میں10 روپے میں ہوتا ہے وہی برطانیہ میں 100 روپے کا ہوتا ہے‘ عمران خان

datetime 22  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک کینسر کا علاج مہنگا اور مشکل ہے۔ایکسپوسنٹر لاہورمیںفنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کے لیے

ہر رمضان میں فنڈ ریزنگ کرتے ہیں جو بھی لوگ فنڈز دیتے ہیں اس سے کینسر کے مریضوں کا علاج ہوتا ہے، آپ کے فنڈز صرف کینسر کے مریضوں کے علاج پر خرچ ہوتے ہیں، کینسر کے ان مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے جو رقم ادا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ کینسر کا علاج مہنگا ترین ہوتا ہے، لوگوں کے فنڈز سے مفت علاج کرتے ہیں، شوکت خانم ہسپتال میں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، قوم کی وجہ سے شوکت خانم ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے، قوم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال دنیا میں واحد ہسپتال ہے جو مفت علاج کرتا ہے، جو علاج 10 روپے کا شوکت خانم میں ہوتا ہے وہی برطانیہ میں 100 روپے کا ہوتا ہے، شوکت خانم میں بیرونی دنیا سے انتہائی کم قیمت پر علاج ہوتا ہے۔انہوںنے کہا کہ کینسر کا علاج بیرون ملک مہنگا بھی ہے اور مشکل بھی ہے، لوگوں کے پاس وسائل نہیں اس لیے بیرون ملک علاج مشکل ہے، تیسرا بننے والا شوکت خانم ہسپتال دونوں شوکت خانم ہسپتال سے بڑا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…