لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ق) کے سالک حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی کو بھی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ کے سالک حسین اور عوامی نیشنل پارٹی کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ کے سالک حسین کو وزیرمملکت اور اے این پی کو ایوی ایشن کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے امیر حیدر ہوتی کو وفاقی وزیر بنایا جائے گا، نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے کہنے پر دونوں کووزارتیں دی جارہی ہیں۔