حکومت کا سی پیک اتھارٹی کو بند کرنے کا فیصلہ

21  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)حکومت نے سی پیک اتھارٹی کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایکسپریس نیوز کے مطابق اس کے لئے نئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ہدایات جاری کردی ہیں، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جلد ہی وزیر اعظم شہباز شریف کو ایک سمری ارسال کی جارہی ہے کہ وہ سی پیک اتھارٹی کو ختم کردیں کیونکہ یہ ادارہ ایک بوجھ بن گیا ہے

جس پر بے تحاشا وسائل ضائع کیے جارہے ہیں جبکہ سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد سست روی کا شکار ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے سی پیک کی ریسرچ پر کام کرنے والے ادارہ کو غیر فعال کر نے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک پر عمل درآمد کے لیے موثر انتظامی ڈھانچہ تشکل دیا جائے گا،سی پیک کو چلانے کیلئے طویل مدتی انتظامی امور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ کا اہتمام کیاگیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال کو اجلا س میں سی پیک کے سنٹر آف ایکسلنس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ سی پیک کی ریسرچ پر کام کرنے والے ادارہ کو غیر فعال کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ سنٹر آف ایکسلنس کا کم ہی صنعتی زونز سے متعلق ریسرچ کرنا تھا کہ ہمیں کن کن شعبوں میں کون کون سی انڈسٹریز درکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پائیڈ کو یہ ادارہ دینے کا مقصد ہی سی پیک پر ایسی ریسرچ کروانا تھا جو نہ صرف پاکستان بلکہ چین کیلئے بھی فائدہ مند ہو۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے غیر فعال سی پیک اتھارٹی کو بند کرنے کی منظوری لینے کی ہدایات دیں اور کہاکہ سی پیک پر عمل درآمد کے لیے موثر انتظامی ڈھانچہ تشکل دیا جائے گا،سی پیک کو چلانے کے لیے طویل مدتی انتظامی امور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں کراچی کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سندھ اور کراچی کے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تیز عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…