بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سپریم لیڈر لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے حامی ہیں،سینئر طالبان رکن

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)ایک سینئر طالبان رکن نے کہاہے کہ لڑکیوں کی تعلیم اتنا حساس معاملہ ہے کہ اس پابندی کے خاتمے کے فیصلے پر طالبان ہی میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو گئی تھی، جس کے بعد خود سپریم لیڈر کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک سینئر طالبان رکن نے بات چیت میں کہاکہ لڑکیوں کی تعلیم اتنا حساس معاملہ ہے کہ

اس پابندی کے خاتمے کے فیصلے پر طالبان ہی میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہو گئی تھی، جس کے بعد خود سپریم لیڈر کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔اس مدعے پر طالبان کے جتنے بھی اراکین سے گفتگو کی گئی، انہوں نے اس موضوع کی حساسیت کی وجہ سے اپنا نام مخفی رکھنے کی درخواست کی۔ایک اعلی طالبان عہدیدار نے بتایا کہ سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور دیگر طالبان رہنما اس موضوع پر سخت موقف کے حامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس موضوع پر طالبان واضح طور پر اربن اور انتہائی قدامت پسندوں میں تقسیم ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس موضوع پر ہونے والی بحث میں اس بار انتہائی قدامت پسند جیت گئے۔گزشتہ برس اگست میں کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے ایک طرف اس گروہ کو سفارتی سطح پر مکمل تنہائی کا سامنا ہے تو دوسری طرف ملک میں غربت اور افلاس میں واضح اضافہ ہوا ہے جب کہ افغانستان کے لیے بیرونی امداد تعطل کا شکار ہے۔ بین الاقوامی برادری کا مطالبہ ہے کہ افغانستان کے لیے امداد کی فراہمی اسی وقت ہو گی جب طالبان اپنے ہاں انسانی حقوق کی صورت حال کو بہتر بنائیں گے اور لڑکیوں کی تعلیم کے حق کو تسلیم کریں گے۔ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے تناظر میں بین الاقوامی برداری کی شدید تنقید کے جواب میں طالبان اس پابندی کے خاتمے سے متعلق بیانات تو دیتے رہیں ہیں، تاہم یہ پابندی مکمل طور پر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…