جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زرداری کیساتھ وائرل ہونے والی لڑکی کا چیئرمین پی پی سے کیا رشتہ ہے؟خاتون رپورٹر نےبتا دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابقہ حکومت کے خلاف نکالے گئے مارچ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وائرل ہونے والی لڑکی مائرہ ہاشمی نے پیپلز پارٹی اور چیئر ین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اپنے تعلق کا اظہار کیا ہے۔جیو نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر

بلاول بھٹو اور رپورٹر مائرہ ہاشمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بلاول کو مائرہ کو سامنے پُل دیکھ کر جھکنے کا کہتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں بلاول رپورٹر سے ہنس ہنس کر باتیں بھی کرتے دیکھے گئے۔تاہم اب خاتون رپورٹر نے اس وقت پیش آئے واقعے سے متعلق ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ وائرل ویڈیو لالہ موسیٰ روڈ کی ہے جہاں وہ کنٹینر پر بلاول بھٹو کا انٹرویو لینے گئی تھیں، دوران انٹرویو وہ اور بلاول ذاتی گفتگو کر رہے تھے کہ پُل آگیا جس پر بلاول نے جھک کر کہا ’مائرہ ڈاؤن ‘ بعد ازاں ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں کی طرف سے منفی تبصرے کیے جانے لگے۔مائرہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی بطور صحافی بلاول سے کئی ملاقاتیں کرچکی ہیں لیکن ذاتی گفتگو اس روز کنٹینر پر ہی ہوئی تھی۔دوران انٹرویو خاتون رپورٹر نے واضح کیا کہ ان کا رپورٹنگ کے علاوہ پیپلز پارٹی سے ایک جذباتی تعلق بھی ہے کیوں کہ وہ بینظیر کے ساتھ شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ ( حاجی محمد حفیظ عرف گوگا)کی بیٹی ہیں۔ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد بینظیر بھٹو کو بہن کا درجہ دیتے تھے اور اپنے بچوں سے بھی کہا کرتے تھے کہ بینظیر کو پھوپھو کہیں، اس لحاظ سے بلاول کو بڑا بھائی تسلیم کرتی ہوں اور خوشی ہے کہ بلاول کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…