بلقیس عظیم خاتون تھیں ،دنیا کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا ،لوگوں کی مدد کا وسیلہ بنیں، حدیقہ کیانی

17  اپریل‬‮  2022

کراچی (این این آئی)نامور گلوکارہ و اب اداکاری کی دنیا میں نام بنانے والی حدیقہ کیانی نے سماجی کارکن بلقیس ایدھی کی وفات پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دل سوز پیغامات جاری کیے جس میں اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ’نادِ علی‘ دینے والی بلقیس ایدھی جیسا کوئی نہیں ہوگا اور وہ اْن کی ہمیشہ شْکر گزار رہیں گی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بلقیس ایک عظیم خاتون تھیں جنہوں نے دنیا کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھایا اور لوگوں کی مدد کا وسیلہ بنیں۔حدیقہ کیانی نے کہا کہ وہ اس دنیا کو بہتر جگہ بنانے کیلئے کوشش میں تھیں، یقینا اللہ کے حضور انہیں ضرورتمند لوگوں کے سائبان کے طور پر پیش کیا جائے گا۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ’اللہ تعالیٰ نے بلقیس ایدھی کو میرے بیٹے ناد علی تک پہنچنے کا ذریعہ بنایا‘۔اداکارہ نے کہا کہ بلقیس ایدھی جیسی عظیم خاتون نے ماں ہونے کے نا طے مجھ پر بھروسہ کیا ، میں اس مہربانی پر ہمیشہ مسز ایدھی کی شکر گزار رہوں گی۔حدیقہ کیانی نے لکھا کہ میں بلقیس ایدھی کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…