جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، باپ وزیراعظم ،بیٹا وزیراعلیٰ

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ باپ بیٹا وزارت اعظمی اور وزارت اعلی کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم جب کہ ان کے صاحبزادے پنجاب کے وزیراعلی منتخب ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں خاندانی سیاست کی ریت پرانی ہے۔ جہاں ایک ہی گھر میں وزارت عظمی اور وزارت اعلی کا منصب مہربان رہ چکا ہے۔

پنجاب سے شریف فیملی میں محمد نوازشریف اور شہبازشریف دونوں بھائی وزارت اعلی کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ بڑے بھائی محمد نوازشریف تین بار وزارت عظمی کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ سے پیپلزپارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو ملک کے وزیراعظم کی نشست سنبھال چکے ہیں۔ان کے خاندان میں یہ عہدہ ان کی بیٹی بے نظیر بھٹو کے حصے میں رہ چکا ہے۔ جس کے بعد بے نظیر بھٹو کے خاوند آصف علی زرداری بھی صدر مملکت کے عہدے پر ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔پنجاب کے ایک اور سیاسی گھرانے سے چوہدری شجاعت حسین وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ ان کے کزن چودھری پرویز الہی بھی ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔سندھ سے ایک اور خاندان بھی وزارت اعلی کی ذمہ داریاں ادا کرچکا ہے۔ جس میں موجودہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ شامل ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ کے والد عبداللہ شاہ بھی سندھ کی وزارت اعلی سنبھال چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس کے سردار عتیق احمد خان دو دفعہ وزارت عظمی کا منصب سنبھال چکے ہیں۔ اس سے پہلے یہ عہدہ ان کے والد سردار عبدالقیوم کے پاس بھی رہا جو صدارت کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا قلمدان بھی سنبھال چکے ہیں۔صوبہ بلوچستان کے پہلے اور اب تک کے آخری وزیراعظم ہونے کا اعزاز میر ظفراللہ خان جمالی کو حاصل ہے۔

اس سے پہلے ان خاندان میں میر ظفراللہ خان جمالی کے کزن تاج محمد جمالی صوبے کی وزارت اعلی سنبھال چکے ہیں۔بلوچستان سے ایک اور خاندان کے پاس وزارت اعلی دو دفعہ رہ چکی ہے۔ سردار عطااللہ مینگل کو بلوچستان صوبے کے پہلے وزیراعلی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے بعد ان کے خاندان سے سردار اختر مینگل بھی وزارت اعلی کے اہم منصب پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔جام محمد یوسف بھی بلوچستان کے وزیراعلی رہ

چکے ہیں۔ ان کے بعد ان کے بیٹے جام کمال خان کو دو ہزار اٹھارہ کے الیکشن کے بعد صوبہ بلوچستان کی وزارت اعلی سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہے۔پنجاب میں وزیراعلی عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی جانب سے حمزہ شہباز کو وزیراعلی کے عہدے کے لیے نامزد کیا گیا۔ شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز کے وزیراعلی بننے کے بعد شریف فیملی کے تیسرے شخص کو وزارت اعلی کا قلمدان ملنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہوگیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…