اسلام آباد(این این آئی)حکومت کی جانب سے عیدالفطر کے بعد ہفتے کی چھٹی بحال کیے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ہفتہ وار دو چھٹیاں کم کرکے ایک کردی گئی تھیں جس پر متعدد حلقوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور وزیراعظم سے ہفتے کی چھٹی دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہفتے کے دیگر پانچ دنوں میں ورکنگ ٹائم میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرکے ہفتے کی چھٹی بحال کردی جائے گی، حکومت پر کام کے حوالے سے کافی دباؤ ہے کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عید الفطر کے بعد ہفتہ کی چھٹی بحال کیے جانے کا قوی امکان ہے۔